Friday, April 26, 2024

سنی تحریک کا تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ لاہور کی جانب روانہ

سنی تحریک کا تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ لاہور کی جانب روانہ
January 5, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) سنی تحریک کا تحفظ ختم نبوت و بیت المقدس ٹرین مارچ راولپنڈی سے روانگی کے بعد گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا لاہور کیلئے روانہ ہو گیا۔
ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے ، نعرے لگاتے سنی تحریک کے کارکن صبح سے ہی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر پہنچ گئے۔
ساڑھے 7 بجے تیز گام کے ذریعے ٹرین مارچ کراچی کے لئے روانہ ہوا جس کی قیادت سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کر رہے ہیں۔
اس موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں کیوں نکالا وہ ابھی یہ بھی کہیں گے کہ کیوں لٹکایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کس نجومی نے وزیر اعظم بننے کا سگنل دیا یہ وہی بتا سکتے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہر حکمران پر کرپشن کا الزام ہے۔ سنی تحریک دوسروں کی طرح فنڈنگ پر نہیں چلتی۔
ثروت اعجاز قادری نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت نے اچھا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ نشتر پارک کا کیس فوجی عدالت میں بھیجا جائے اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ عام کی جائے۔
سنی تحریک کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مذہبی جماعتوں میں تقسیم ہے نہ مقاصد الگ۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو نشتر پارک میں دعوت دی ہے۔ بہت بڑا اتحاد ہو چکا۔ منشور اور آئین کا اعلان بھی کیا جائیگا۔