Tuesday, April 23, 2024

سنی اتحادکونسل کے ڈپٹی سیکرٹری طارق محبوب جیل میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

سنی اتحادکونسل کے ڈپٹی سیکرٹری طارق محبوب جیل میں ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
April 18, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں عدالتی تحویل پرسینٹرل جیل بھجوائے گئےطارق محبوب جیل میں دل کادورہ پڑنے سےانتقال کرگئے،اہلخانہ نےعدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے90روز کی تحویل میں سینٹرل جیل بھجوائےجانےوالےطارق محبوب جیل میں دل کادورہ پڑنےسے انتقال کرگئے،جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کہ بعد موت کو طبی قرار دیدیا گیا۔ طارق محبوب کےگھر پرتعزیت کرنےوالوں کاتانتا بندھ گیااورفاتحہ خوانی شروع کردی گئی،اہلخانہ نےسندھ حکومت کو موت کاذمہ دارٹھہراتےہوئےعدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سنی اتحاد کونسل کےرہنما طارق محبوب کو ٹارگٹ کلرز کی معاونت کےالزام میں گرفتارکیا گیا تھا،طارق محبوب کافی طویل عرصہ سےدل اور شوگرکی بیماری میں مبتلا تھے۔