Saturday, May 18, 2024

سنگین مقدمات کے باوجود شریف خاندان سے کوئی گرفتارنہیں ہوا، خورشید شاہ

سنگین مقدمات کے باوجود شریف خاندان سے کوئی گرفتارنہیں ہوا، خورشید شاہ
December 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ نے کہا کہ سنگین مقدمات کے باوجود شریف خاندان میں سے کوئی گرفتار نہ ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خور شید شاہ نے کہا کہ سنگین مقدمات کے باوجود شریف خاندان میں سے کوئی گرفتار ہوا نہ نام ای سی ایل میں ڈاالا گیا۔ سندھ کے لئے عدالتوں اور اداروں کا رویہ الگ جبکہ پنجاب کے لئے الگ ہے۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز جیالوں کے لئے پریڈ گراﺅنڈ چھوٹا پڑ گیا۔ 40 سے 50 ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو ٹریفک جام کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔ پیپلز پارٹی نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔