Monday, September 16, 2024

سنگین غداری کیس ، پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

سنگین غداری کیس ، پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
March 29, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیٰی آفریدی کی معذرت کے بعد سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کے خلاف سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ۔

 عدالتی حکم نامے میں بتایا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے جسٹس یحیٰ آفریدی پر جانبداری کا الزام لگایا گیا تھا جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ جسٹس یحیٰ آفریدی سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے وکیل رہ چکے ہیں ۔

 حکم نامے کے مطابق جسٹس یحیٰ آفریدی کبھی بھی سابق چیف جسٹس کے وکیل نہیں رہے بلکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 نومبر کے اقدام کے خلاف بطور وکیل درخواست دائر کی تھی تاہم انصاف کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ سے علیحدگی اختیار کی ۔