Friday, May 17, 2024

سنگین غداری کیس ، خصوصی عدالت کی تشکیل ہائیکورٹ میں چیلنج

سنگین غداری کیس ، خصوصی عدالت کی تشکیل ہائیکورٹ میں چیلنج
December 14, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سنگین غداری کیس میں سابق صدرو جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے خصوصی عدالت کی تشکیل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ پرویز مشرف کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی جانب سے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مشرف کے خلاف سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے ۔ پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی جو کہ غیر آئینی ہے ۔