Saturday, May 11, 2024

سنگین بے قائدگیوں پر ہٹائے گئے طارق صدیقی ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز تعینات

سنگین بے قائدگیوں پر ہٹائے گئے طارق صدیقی ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز تعینات
November 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سنگین بے قائدگیوں پر ہٹائے گئے طارق صدیقی کو ڈائریکٹرمیونسپل یوٹیلیٹی چارجز تعینات کر دیا گیا۔

میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے طارق صدیقی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

چند روز قبل طارق صدیقی کو سرکاری ریونیو کو نقصان پہنچانے اور رشوت ستانی کے الزامات پر ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ سینئر افسران نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اہم عہدوں پر بدعنوان افسران کی تعیناتیوں کا نوٹس لیا جائے۔