Friday, April 26, 2024

سنگھ پورہ منڈی کے عقب میں کوڑے کو آگ لگا کر آلودگی میں اضافہ کیا جانے لگا

سنگھ پورہ منڈی کے عقب میں کوڑے کو آگ لگا کر آلودگی میں اضافہ کیا جانے لگا
December 9, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور آلودگی اور سموگ کے حوالے سے سر فہرست ہے لیکن اس کے باوجود سنگھ پورہ منڈی کےعقب میں کوڑے کو آگ لگا کر آلودگی میں اضافہ کیا جانے لگا۔

 فضائی آلودگی نےباغوں کے شہر لاہور کی فضاآلودہ کردی ، آلودگی کا معیار خطرناک حد کو پہنچنے کی بڑی وجہ کوڑے کو لگائی جانے والی آگ بھی ہے، سنگھ پورہ منڈی کے عقب میں روازنہ کوڑے کے ڈھیر پر آگ لگائی جاتی ہے جو فضائی آلودگی میں اضافہ کررہی ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ کوڑے کو آگ لگانے کی سزا پچیس ہزار جرمانہ ہے لیکن ان کا اپنا عملہ آگ لگانے میں مصروف ہے ، دوسری جانب  پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر فاروق احمد کہتے ہیں ہمارےساتھ تمام محکمے رابطے میں ہیں اگر آگ لگائی گئی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اسموگ اور دھند کے باعث آلودگی کی درجہ بندی میں پہلے نمبروں پرہے۔