Friday, March 29, 2024

سنگاکارا کی ورلڈ کپ میچوں میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک

سنگاکارا کی ورلڈ کپ میچوں میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک
March 8, 2015
سڈنی(ویب ڈیسک)سری لنکا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپربلے باز کمارسنگاکارا نے ورلڈ کپ میچوں میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک  بنا ڈالی۔ آئی لینڈرز کےسابق کپتان جس نے پچھلے سال اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی آج کل وہ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں ۔ سنگاکارا سری لنکن ٹیم کے کامیاب وکٹ کیپر کے ساتھ ایک کامیاب بلے باز بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے  تین میچوں میں لگاتار تین سنچریاں سکورکی ہیں ۔ سنچریوں کی ہیٹرک کرنے کے بعد وہ ورلڈ کپ میچوں میں پہلے سنچریوں کی ہیٹرک کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔