Friday, April 19, 2024

سنگاکارا نے اگست میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

سنگاکارا نے اگست میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا
June 27, 2015
کولمبو(92نیوز)سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز سنگا کارا نے اگست میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا وہ بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد ہر قسم کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا نے اب تک ایک سو اکتیس ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،جن میں انہوں نے مجموعی طور پر اٹھاون اعشاریہ تینتالیس کی اوسط سے بارہ ہزار دو سو اکہتر رنز سکور کیے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، جیکس کیلس اور  راہول ڈریوڈ  کے بعد پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ سینتیس سالہ بلے باز اس وقت صرف ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوہزار چودہ کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ جبکہ دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔