Thursday, April 25, 2024

سنگاپور کے بابائے قوم  اور پہلے وزیراعظم  لی کوآن یو انتقال کر گئے

سنگاپور کے بابائے قوم  اور پہلے وزیراعظم  لی کوآن یو انتقال کر گئے
March 23, 2015
سنگاپور (نائنٹی ٹو نیوز) سنگاپور کے بابائے قوم اور پہلے وزیراعظم لی کوآن یو اکانوے سال کی عمر میں  انتقال کر گئے۔ انہوں نے سنگاپور کو تیسری دنیا کا ترقی یافتہ نخلستان بنا دیا۔ ان کا انتقال علی الصباح تین بج کر اٹھارہ منٹ پر ہوا  وہ انیس سو انسٹھ میں برطانیہ  کی طرف داخلی خود مختاری ملنے کے بعد سنگاپور کے پہلے وزیراعظم بنے اور انیس سو نوے میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ وہ  انتہائی مؤثر، ایماندار، دور اندیش، عملی اور کرشماتی  شخصیت تھے اور انہیں سنگاپور میں انتہائی احترام حاصل تھا، ان کا کہنا تھا سنگاپور کا نظریہ آزادی ہے۔ وہ ملک کی غیرمتنازعہ شخصیت تھے لیکن بعض ناقدین ان پر ملک میں نرم آمرانہ نظام رائج کرنے کا الزام لگاتے ہیں ان کا دور  دو ہزار گیارہ  میں اس وقت ختم ہوا جب ان کی جماعت پیپلز ایکشن پارٹی کو شکست ہوئی تو وہ پس منظر میں چلے گئے۔ سنگاپور انیس سو پینسٹھ میں ملائیشیا سے الگ ہوا تو لی کوآن نے اس واقعے کو  دکھ کی گھڑی قرار دیا  لیکن انہوں نے  سخت  انصرام کے ذریعے قدرتی وسائل سے محروم  سنگاپور کو ترقی یافتہ ملک بنا دیا۔