Thursday, April 25, 2024

سنگاپور میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ نے بچے کو آنجہانی ماں کے مامتا بھرے دل سے ملا دیا

سنگاپور میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ نے بچے کو آنجہانی ماں کے مامتا بھرے دل سے ملا دیا
March 30, 2019

سنگاپور (92 نیوز) سنگاپور میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ نے بچے کو آنجہانی ماں کے مامتا بھرے دل سےملا دیا۔ کئی ماہ بعد بچے کو اسکی ماں کے دل کی دھڑکن سنائی گئی تو وہ رونا بھول گیا۔

 اس معصوم اور خوبصورت بچے کی ماں اسے جنم دیتے ہوئےاس دنیا سے کوچ کر چکی ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کا دل ایک اور مریض کو لگا دیا ہے۔

اس کے ساتھ کھیلنے اور اسے پیار کرنے کیلئے رشتہ دار تو بہت ہیں مگر جب یہ روتا ہےتو سب اسے چپ کرانے میں بے بس نظرآتے ہیں۔ اس بچے کو کوئی بھی اٹھائے اسے قرارنہیں آتا۔

لیکن جیسے ہی یہ بچہ سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس اُس شخص کے سینے سے لگا جس کے اندر اس کی ماں کا دل دھڑک رہا تھا ایک دم سے چپ ہو گیا۔

ماں کی مامتا کو ترستے اس ننھے پھول کو جب اس کی والدہ کے دل کی دھڑکن سنائی گئی تو نہ وہ صرف چپ ہو گیا بلکہ مسکرانے اور مستیاں بھی کرنے لگا ۔

 اس کی مسکراہٹ سے یوں لگتا ہے گویا اسے کھوئی ہوئی ماں مل گئی ہو۔ انوکھے اور منفرد تجربے کی یہ ویڈیو کچھ عرصہ قبل سنگاپور میں فلمائی گئی تھی تاہم یہ اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔