Saturday, April 20, 2024

سنگاپور میں 39ہزار فٹ بلندی پر مسافر طیارے کے دونوں انجن بند، پائلٹ نے حاضردماغی سے 194جانیں بچا لیں

سنگاپور میں 39ہزار فٹ بلندی پر مسافر طیارے کے دونوں انجن بند، پائلٹ نے حاضردماغی سے 194جانیں بچا لیں
May 28, 2015
سنگاپور (ویب ڈیسک) سنگا پور ائیر لائن کے مسافر طیارے کے دونوں انجن دوران پرواز اچانک بند ہو گئے، پائلٹ کی حاضر دماغی نے حادثے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور ائیر لائن کی ائیر بس نے شنگھائی کےلئے سنگا پور سے اڑان بھری۔ جب طیارہ انتالیس ہزار فٹ کی بلندی پر تھا تب اچانک خراب موسم کے باعث طیارے کے دونوں انجن بند ہو گئے اور طیارہ تیزی کے ساتھ تیرہ ہزار فٹ نیچے آ گیا لیکن چند ہی منٹ کے بعد پائلٹ نے صورتحال پر قابو پا لیا۔ طیارے میں ایک سو بیاسی افراد اور عملے کے بارہ ارکان سوار تھے۔ سنگا پور ائیر لائنز انتظامیہ نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے طیارے کے انجنوں کو پاور سپلائی بند ہو گئی تھی۔