Thursday, April 18, 2024

سنگا پور کی یونیورسٹی کا چار ہفتوں میں 97 فیصد کورونا وباء کے خاتمے کا دعویٰ

سنگا پور کی یونیورسٹی کا چار ہفتوں میں  97 فیصد کورونا وباء کے خاتمے کا دعویٰ
April 26, 2020

سنگاپور ( 92 نیوز ) سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں دنیا کے اکثر ممالک سے کورونا وباء کا 97 فیصد خاتمہ ہو جائے گا۔

سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے دنیا بھر سے کورونا وائرس کے مشتبہ ، متاثرہ اورصحتیاب ہو جانے والے مریضوں کا ڈیٹا لیا ، پھر اسے ریگریشن اینالسس کے شماریاتی طریقہ کار پر پرکھاتاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ عالمی وبا آخر ختم کب ہو گی؟۔

مختلف ممالک میں وبا کے خاتمے کی مختلف تاریخیں سامنے آئیں ، ایس آئی آر ماڈل کے حیران کن نتائج کچھ یوں تھے ، امریکا میں 11 مئی، اٹلی میں 7 مئی جبکہ اسپین میں 3 مئی تک وبا کا 97 فیصد خاتمہ ہو جائے گا۔

جرمنی میں 2 مئی، فرانس میں 5 مئی، برطانیہ میں 15 مئی جبکہ کینیڈا میں 17 مئی تک کورونا وائرس پر 97 فیصد قابو پا لیا جائے گا۔

ڈیٹا اینالسس کی روشنی میں ملائیشیا 6 مئی، ترکی 16 مئی، ایران 19 مئی، سعودی عرب 21 مئی، انڈونیشیا 6 جون تک کورونا وائرس پر 97 فیصد قابو پا لے گا۔

سنگاپور یونیورسٹی کے مطابق  پاکستان میں وبا کا 97 فیصد خاتمہ جون کی 8 تاریخ تک ہو جائے گا جبکہ بھارت میں 21 مئی تک کورونا پر 97 فیصد قابو پا لیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے ڈیٹا اینالسس کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک سے 29 مئی تک کورونا وبا کا 97 فیصد صفایا ہو جائے گا ، تاہم اس کے مکمل خاتمے کیلئے دنیا کو 8 دسمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔