Thursday, April 25, 2024

سنٹرل یورپی ملک میں پہلی بار خاتون نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا

سنٹرل یورپی ملک میں پہلی بار خاتون نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا
November 28, 2018
سلووینیا ( 92 نیوز) سلووینیا کی فوج کی قیادت اب ایک خاتون کرےگی۔ یورپی ملک سلووینیا میں پہلی بار خاتون نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال لیا،ارمینک 1991سے سلووینیا کی فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ یورپی ملک سلووینیا  کی میجر جنرل النکا ارمینک  نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھال کر ثابت کردیا کہ عورت اگر چاہے تو کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ تاریخ میں پہلی  خاتون آرمی چیف پچپن سالہ میجر جنرل النکا ارمینک کے لئے آج تقریب حلف برداری رکھی گئی ہے،جہاں وہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آرمی چیف کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ اس موقع پر سلووینیا کے صدر بوروٹ پاهور کا کہنا تھا کہ ارمینک کا انتخاب ملکی فوج کے لئے مثبت ثابت ہوگا،سلووینیا امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا آبائی ملک ہےجبکہ سلووینیا نیٹو اور یورپی یونین کا ایک رکن بھی ہے۔