Sunday, September 8, 2024

سنٹرل کنٹریکٹ : 30کھلاڑیوں کی فہرست منظوری کیلئے کل چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائیگی

سنٹرل کنٹریکٹ : 30کھلاڑیوں کی فہرست منظوری کیلئے کل چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائیگی
August 9, 2015
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کےلئے تیس ناموں کی فہرست منظوری کےلئے کل چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائےگی۔ اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی، ٹی ٹونٹی کے کیپٹن شاہد آفریدی اور سابق کپتانوں یونس خان اور محمد حفیظ کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ بی کیٹیگری میں احمد شہزاد، شعیب ملک ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض اوراسد شفیق کے نام شامل ہیں جبکہ عمر اکمل ،جنید خان ،راحت علی اور حارث سہیل کو سی کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ ڈی کیٹیگری میں گیارہ کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ پی سی بی نے عمر گل ،ناصر جمشید،رضا حسن اور عبدالرحمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئر مین پی سی بی اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیں گے۔