Friday, April 26, 2024

سنٹرل لندن میں فلسطینیوں کا حامی شہری فلسطینی پرچم لے کر 300 فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا

سنٹرل لندن میں فلسطینیوں کا حامی شہری فلسطینی پرچم لے کر 300 فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا
June 20, 2021

لندن (92 نیوز) سنٹرل لندن میں فلسطینیوں کا حامی شہری فلسطینی پرچم لے کر 300 فٹ بلند کرین پر چڑھ گیا، فلسطینیوں کے حق میں بیان ریکارڈ کرکے انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا رہا، 69 سالہ شہری 30 گھنٹے تک کرین پر موجود رہا، جسے پولیس نے آکر نیچے اتارا۔

نک جارجزنامی یہ شخص فلسطینیوں کی حالت زارپر انتہائی دل گرفتہ تھا اور دنیا کی توجہ ان کی طرف مبذول کرانا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے سنٹرل لندن کی ایک زیرتعمیرعمارت کی بلندوبالا کرین کا انتخاب کیا عمارت پر چڑھنے سے پہلے اس نے اپنا بیان ریکارڈ کیا۔

تین سو فٹ بلند کرین پرچڑھنے کےبعد اس نے وہاں فلسطینی پرچم لہرادیا،،اورلوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچنے کیلئے وقتا فوقتا دھویں کے بم پھوڑتا رہا اوپر پہنچ کر اس نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا رہا۔

نک جارجزنامی شخص کو کرین پرچڑھادیکھ کر شہری حیران رہ گئے، عمارت کے نیچے سے گزرنے والے شہری رک رک کر اس کو دیکھتے اور اس کی تصاویر بناتے رہے، بعد میں پولیس کو اطلاع ملی تو وہ اسے اتارنے پہنچ گئی۔

نک جارجز نے تیس گھنٹے کرین کے اوپر گزارے اس دوران وہ بسکٹ کھا کر گزارا کرتا رہا۔