Saturday, April 20, 2024

سنٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات مکمل

سنٹرل جیل کراچی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات مکمل
March 21, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سنٹرل جیل کراچی میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے انتظامات کرلیے گئے  اور ایک مخصوص سیل کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہے  جبکہ 1700 قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا  ، کراچی کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو بچاؤ کیلئے انتظامات کرلیے گئے  اور مخصوص سیل میں قرنطینہ قائم کردیا گیا ۔

سنٹرل جیل میں قید 3 ہزار 600 سے زائد قیدیوں اورجیل عملے کی اسکریننگ شروع کردی گئی  ، جبکہ سندھ حکومت کے تعاون سے 1700 قیدیوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے ، جن میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔

جیل حکام کا کہنا ہے جیل میں قائم آئسولیشن وارڈ میں فوری علاج کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ، کراچی کی سینٹرل جیل سے 350 قیدیوں کو صوبے کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے  جبکہ قیدیوں کی بیرکوں میں صفائی اور اسپرے کا کام بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔