Saturday, April 20, 2024

سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں ، سینتیس عام شہری ہلاک

سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں ، سینتیس عام شہری ہلاک
November 17, 2018
بانگوئی (92 نیوز) سنٹرل افریقن ریپبلک میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سینتیس عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جھڑپیں الینڈو کے قصبے میں ہوئیں جس کے بعد  بیس ہزار سے زائد  افراد  وہاں سے نقل مکانی کرگئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ  نے بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ  عام شہریوں پر حملے  ناقابل قبول ہیں۔ اُنہیں وہاں پر  سکیورٹی ،امن اور بہتر مستقبل کی ضرورت ہے۔ سنٹرل افریقین ریپبلک میں دو ہزار تیرہ سے خانہ جنگی جاری ہے جس میں  ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔