Sunday, September 8, 2024

سنندا پشکر کی موت سے متعلق مقدمہ میں اہم پیش رفت، سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا:ایف بی آئی رپورٹ

سنندا پشکر کی موت سے متعلق مقدمہ میں اہم پیش رفت، سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا:ایف بی آئی رپورٹ
January 15, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی رکنِ پارلیمنٹ اور سابق وزیرششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت سے متعلق مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔ بھارتی  میڈیا کے مطابق سنندا کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے  حاصل  کرلی ہے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا ۔ دہلی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ وصول ہوگئی  اور اس ،رپورٹ کا مکمل  جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کےمطابق اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم سنندا پشکرکےمقدمہ میں کانگرس کے رکنِ پارلیمنٹ اورسنندا کے شوہرششی تھرور سے دوربارہ پوچھ گچھ کرسکتی ہیں۔ اور ششی تھرور کو ایک بار پھر عدالتی کارروائی کا سامنا کر ناپڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سنندا پُشکر جنوری 2014 میں نئی دلی کے ایک  ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔