Sunday, September 8, 2024

سنسنی سے بھرپور فلم ‘‘ڈیمولیشن’’ کا نیویارک میں رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کے ریڈکارپٹ پر جلوے

سنسنی سے بھرپور فلم ‘‘ڈیمولیشن’’ کا نیویارک میں رنگارنگ پریمیئر، فلمی ستاروں کے ریڈکارپٹ پر جلوے
March 22, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی نئی سنسنی خیز فلم ‘‘ڈیمولیشن’’ کا رنگارنگ پریمیئر،،،فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہو کر حاضرین محفل کے دل موہ لیے،فلم آٹھ اپریل کو سینما گھروں کا رخ کرے گی نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک میں ہالی وڈ فلم ’’ڈیمولیشن‘‘ کا رنگارنگ پریمیئر ہوا جس میں فلمی کاسٹ سمیت دنیائے فلم کے دیگر ستاروں اور پرستاروں نے شرکت کی۔ فلمی کاسٹ نے ریڈکارپٹ پر جلوہ گر ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ’’یان مارک ویلی‘‘ کی ہدایتکاری میں بننے فلم کی کہانی خطرناک کار حادثے میں بیوی کی موت کے صدمے سے دوچار شخص کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا نظر آتا ہے لیکن اپنی بیوی کو دل ودماغ سے نکالنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار جیک گیلن ہال، نومی واٹس، کرس کوپر اور جوڈا لیوس شامل ہیں۔ زندگی کے اُتار چڑھاؤ اور دکھ سکھ کی کہانی پیش کرتی فلم آٹھ اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔