Wednesday, April 24, 2024

سنسنی خیز سائنس فکشن فلم ”اے آر کیو“ 16 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

سنسنی خیز سائنس فکشن فلم ”اے آر کیو“ 16 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
September 7, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ ہالی وڈ فلم ”اے آر کیو“ ریلیز کے لیے تیار۔ سنسنی خیز فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”اے آر کیو“ میں توانائی کے ذرائع پر قبضے کی جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح خودمختار ممالک اور کارپوریشنز کے درمیان دنیا میں موجود توانائی کے ذرائع پر قبضے کی جنگ چھڑ جاتی ہے۔ نوجوان انجینئر رینٹن اور ہانا توانائی کے حصول کی نئی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرتے ہیں جو اس جنگ کو ختم کرسکتی ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہو سکتا ہے جب رینٹن اور ہانا اس ٹیکنالوجی کے ٹائم لوپ سے باہر آ سکیں کیونکہ یہ ٹائم لوپ موت کی وادی کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات ٹونی ایلیٹ نے دی ہیں جبکہ مرکزی کردار روبی ایمل اور ریچل ٹیلر نے نبھایا ہے۔ فلم 16 ستمبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔