Friday, May 17, 2024

سنسنی اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”لندن ہیز فالن“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

سنسنی اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”لندن ہیز فالن“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی
July 2, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ”لندن ہیز فالن“ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم اگلے سال بائیس جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی عالمی رہنماو¿ں کے قتل کے منصوبے سے متعلق ہے جس میں برطانوی وزیراعظم کے انتقال کے بعد تمام دنیا کے رہنما آخری رسومات میں شرکت کیلئے جمع ہوتے ہیں جہاں کچھ عناصر کی جانب سے عالمی رہنماو¿ں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جاتا ہے۔ فلم میں برطانیہ کے سکیورٹی ادارے منصوبے کو ناکام بناتے نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایتکاری بابک ناجافی نے دی ہے جبکہ جیرارڈ بٹلر، مورگن فری مین، شارلٹ ریلی، میلیسا لیو،ارون ایکہارٹ مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔