Sunday, September 8, 2024

سنسناٹی اوپن ٹینس کاٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا

سنسناٹی اوپن ٹینس کاٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا
August 20, 2018
سنسناٹی ( 92 نیوز) سنسنا ٹی اوپن ٹینس  میں  مردوں کا ٹائٹل نوواک جوکووچ نے جیت لیا ،فائنل میں سربیئن اسٹار نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو مات دی ،خواتین میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ سرخرو ہوئیں ،فاتح کھلاڑی نے   ہالینڈ کی  بیرٹنز  کیخلاف میدان مارا۔ سنسناٹی اوپن ٹینس اختتام پذیرہو گیا ،پچھلے پانچ فائنلز ہارنے والے نوواک جوکووچ اس بار بازی لے گئے ۔ فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جوکووچ مد مقابل ہوئے ،سربیئن اسٹار نے کھیل کا شاندار آغاز کیا ، جوکووچ نے  پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ نے حریف کی ایک نہ چلنے نہ دی اور چھ چار سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔ خواتین کے فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے  ہالینڈ کی  بیرٹنز کے خواب چکنا چور کیے  ۔ فاتح کھلاڑی نے دو چھ ،سات چھ اور چھ دو سے میدان مارا۔