Saturday, May 11, 2024

سنسناٹی اوپن ٹینس ، نوواک جوکو وچ، فلپ ، اینڈی مرے ، ڈینل نے اپنے میچز جیت لئے

سنسناٹی اوپن ٹینس ، نوواک جوکو وچ، فلپ ، اینڈی مرے ، ڈینل نے اپنے میچز جیت لئے
August 25, 2020

سنسناٹی ( 92 نیوز) سنسناٹی اوپن ٹینس  میں سربیا کے نوواک جوکووچ، فلپ کراجینووک ،برطانیہ کے اینڈی مرے اور روس کے ڈینل میڈواڈیو نے اپنے میچ جیت لیے۔

گردن کی انجری کا شکار جوکووچ نے  لتھوانیا کے ریکارڈس بیررکنس کو سات چھ،چھ چار سے ہرا کرتیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جبکہ میڈواڈیو  امریکا کے مارکوس گیرن کو چھ چار،چھ چار سے مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے  ۔

آسٹریا کے ڈومینک تھیم  روسی ٹینس اسٹار کراجینووک کے خلاف میچ میں چھ دو،چھ ایک سے شکست کھا گئے، برطانیہ کے ٹینس اسٹاراینڈی مرے نے جرمنی کے ایلگزینڈر  کے خلاف  چھ تین ،تین چھ،سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔