Wednesday, April 24, 2024

سندھ یونیورسٹی جام شورو میں سائن بورڈز پر اردو زبان پر پابندی عائد

سندھ یونیورسٹی جام شورو میں سائن بورڈز پر اردو زبان پر پابندی عائد
April 19, 2018
کراچی (92 نیوز)سندھ یونیورسٹی جام شورو میں سائن بورڈز پر اردو زبان پر پابندی عائد کر دی گئی ۔  صرف سندھی اور انگریزی تحریر کی جائے گی ۔ وائس چانسلر نے حکمنامہ جاری کروایا ہے کہ یونیورسٹی کی حدود میں موجود عمارتوں اور بورڈز پر صرف سندھی اور انگریزی زبان استعمال کی جائے ۔ یونیورسٹی رجسڑار کی جانب سےجاری حکمنامے میں سندھی اور انگریزی زبان استعمال کی گئی ہے ۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق حکمنامہ جاری ہونے کے بعد خدشہ ہے کہ اردو میں تحریر عبارتوں اور ناموں کو مٹا دیا جائے گا ۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار نے کہا یہ عمل غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ، اردوزبان پر پابندی لگانا ملک سے غداری ہے۔ نوٹیفکیشن قائداعظم کے افکار سے انحراف ہے ۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ حکمنامہ واپس لیا جائے ورنہ ہر سطح پر احتجاج کرینگے ۔