Friday, April 26, 2024

سندھ یومیہ اجرت پر کام کریوالوں کو 15دن کے راشن کے مساوی رقم دیگا

سندھ  یومیہ اجرت پر کام کریوالوں کو 15دن کے راشن کے مساوی رقم دیگا
March 24, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  صوبہ سندھ  میں کورونا سے بچاؤ  کے مشن میں  لاک  ڈاؤن کے دوران  یومیہ  اجرت پر کام کرنے والوں کو 15 دن  کے راشن کے مساوی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا ، دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے  لاک ڈاؤن  پلان میں ردو بدل کردیا گیا  ،راشن کی دکانیں اب صرف 12 گھنٹے کیلئے کھلیں گی۔

کورونا وائرس کے خاتمے  کے مشن  میں  سندھ حکومت کی پھرتیاں قابل دید ہیں ، شہر میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز شہریوں  کی خلاف ورزیاں عروج پر رہیں ، سندھ سرکار نے لاک ڈائون کو موثر بنانے کے لیئے پلان میں تبدیلی کردی۔

مراد علی شاہ نے شام 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام راشن کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دے دیا ، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک راشن کی دکانیں کھلی رہیں گی ، اسپتال اور میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے بینکوں کو ضروری برانچزکھولنے کا کہا ہے ، ناصرحسین شاہ نے ہاتھ جوڑ کر شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی ۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں  کیلئے بڑے ری لیف کا اعلان کردیا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد  کو  پندرہ روز کے راشن کے مساوی رقم دی جائے گی جس  کیلئے سندھ حکومت ایک مخصوص  نمبر بھی جاری کرے گی۔

سکھر قرنطینہ سینٹر سے اچھی خبرآگئی ، 640 زائرین کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے ، وزیرا علی سندھ نے زائرین کو گھر جانے کی اجازت دے دی مراد علی شاہ کے مطابق گھر جانے والے افرادکے دو دو مرتبہ ٹیسٹ  کیے گئے سب کے منفی نتائج آئے۔