Sunday, September 8, 2024

سندھ ہماری پہچان ہے، کوئی چاہے جو مرضی کہے یہ دھرتی تقسیم نہیں ہو گی: شرمیلا فاروقی

سندھ ہماری پہچان ہے، کوئی چاہے جو مرضی کہے یہ دھرتی تقسیم نہیں ہو گی: شرمیلا فاروقی
August 17, 2015
کراچی (92نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سیا حت و ثقافت شرمیلا فا روقی نے کہا ہے کہ چا ہے کوئی کچھ بھی کہہ دے، سندھ کی تقسیم نہیں ہو گی، یہ ہما ری پہچان ہے، ہمارے بھی آبا و اجداد قیام پا کستان کے وقت آئے تھے مگر خود کو مہا جر نہیں سندھی کہتے ہیں کیو نکہ ہمیں سندھ نے پہچان دی ہے۔ سکھر میں محترمہ بینظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ استعفے دینا ایم کیو ایم کا حق ہے۔ الطاف حسین کے پا ک فوج کے خلاف بیا نا ت سے نہ صرف ہما ری بلکہ ہر محب وطن پا کستا نی کی دل آزاری ہو ئی ہے اور خود ان کی پا رٹی کے لو گوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اپنے استعفوں کے حوا لے سے نظر ثا نی کرنی چاہئے اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ان کے تحفظات دور کر ے تاہم ان کے استعفوں کے حوا لے سے جو بھی پروسیس ہے وہ اسپیکر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ امتیا زی سلوک کیا جا رہا ہے جس کےلئے ہم نے آواز اٹھا ئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے لا کھین جو دڑو کے حوا لے سے ہم غا فل نہیں ہیں، ہما رے نوٹس لینے کے بعد وہاں پر سائیٹ کی جانب سے کی جا نے والی پلا ٹنگ ختم کر دی گئی ہے اور یہ معاملہ اب عدا لت میں ہے۔ ہما ری کو شش ہے کہ اس کی چار دیواری تعمیر کی جا ئے تا کہ یہ معاملہ حل ہو جا ئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادا روں کو مل کر سندھ کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا چاہئے۔ ایف آئی اے اور ینجرز کی کا روائیاں ایڈ منسٹریٹو مسئلہ ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریری طور پر لکھا ہے۔