Sunday, September 8, 2024

سندھ ہائیکورٹ کے ایکشن کے باوجود ملیر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری

سندھ ہائیکورٹ کے ایکشن کے باوجود ملیر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود کچھ نہ بدلا۔ ملیر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت جاری ہے۔

صرف گٹر کا پانی ہی نہیں بلکہ صنعتوں کا فضلہ بھی سبزیوں کی کاشت میں استعمال ہو رہا ہے۔ کئی ایکڑ رقبے پر گندے پانی سے ہر  طرح کی سبزیاں اگائی جارہی ہے جو لانڈھی، کورنگی، ملیر اور قائدآباد سمیت ملحقہ علاقوں میں فروخت کی جاتی ہے۔

اصل صورتحال سے بےخبر شہری یہ سوچ کر سبزیاں خریدتے ہیں کہ سبزیاں صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ سبزیوں کے شکل میں زہر فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے گذشتہ روز سندھ فوڈ اتھارٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے سیکرٹری زراعت سے مکمل جواب بھی طلب کیا ہے۔