Friday, April 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ کے 9ججز کی تعیناتی اورلاہور ہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

سندھ ہائیکورٹ کے 9ججز کی تعیناتی اورلاہور ہائیکورٹ کے 8ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری
October 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے نو ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور لاہور ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ چارایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کر دی گئی  ہے۔ تفصیلات کےمطابق ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت  ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے 9 نئے جج تعینات کرنے کی منظوری  دی جن میں غلام قادر لغاری، عبدالغنی سومرو، محمد اقبال مہر، خادم حسین، ذوالفقار احمد خان، محمود اے خان، محمد کریم خان آغا، انور حسین اور فیصل کمال عالم شامل ہیں کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 8 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری بھی  دی جن میں جسٹس ارشد محمود تبسم، جسٹس محمد طارق عباسی، محمد مسعود جہانگیر، صداقت علی خان، علی اکبر قریشی، قاضی محمد امین، شاہد کریم اور محمد مرزا وقاص روف شامل ہیں۔ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز جسٹس خالد محمود ملک، جسٹس چوہدری مشتاق احمد، مسعود عابد نقوی اور جسٹس چوہدری محمد اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع بھی کی ہے۔