Sunday, September 8, 2024

سندھ ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی گئی

سندھ ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی گئی
August 25, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)صدر ممنون حسین نے   سندھ  ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، ایڈیشنل ججز کو مستقل  کرنے کی منظوری وزیر اعظم کی طرف سے بھجوائی گئی سمری   پر دی گئی۔ ایوان صدر کے مطابق  صدر مملکت نے  وزیر اعظم نواز شریف کی سفارش پرجسٹس نظار اکبر،جسٹس  بیگم اشرف جہاں،جسٹس شارق نواز ،،جسٹس عبدالمالک گڈی،،جسٹس محمد جنید غفار  اور جسٹس ظفر احمد راجپوت کو   سندھ ہائیکورٹ کا  مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔