Tuesday, May 21, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پانی کی قلت پر برہمی کا اظہار

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں پانی کی قلت پر برہمی کا اظہار
May 3, 2021

کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نےکراچی میں پانی کی قلت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر برہمی کا اظہار کیاہے۔عدالت نےاستفسار کیا کہ جب ٹینکرز کے ذریعے پانی دے سکتے ہیں تو لائنوں میں کیوں نہیں دے سکتے؟۔عدالت نےآئندہ سماعت ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو طلب کرلیا

جسٹس حسن اظہررضوی نےریمارکس دئے کہ پورے شہر میں صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ، شہریوں سے پانی کے بل تو وصول کرلیتے ہیں مگر پانی نہیں دیتے، یہ بھی کہاکہ ادارے شہریوں کو انصاف فراہم کررہے ہوتے تو لوگ عدالتوں میں دھکے نہ کھارہے ہوتے۔

درخواست گزارکےوکیل نےبتایاکہ عدالت نےدوہزار انیس میں پانی فراہم کرنےکاحکم دیاتھا، لیکن دو برس گزرنےکےباوجود علاقہ مکین بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جسٹس حسن اظہررضوی نےکہاکہ پانی کا مسئلہ صرف ایک علاقے کانہیں،پورے شہر میں قلت آب ہے۔

عدالت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی اوردوہفتوں عدالتی حکم پر عملدرآمد کا حکم دے دیا، آئندہ سماعت ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کوبھی طلب کرلیا۔