Wednesday, April 24, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرقانون کو عہدہ چھوڑنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرقانون کو عہدہ چھوڑنے کا حکم
November 22, 2016

کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون کی تقرری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو عہدہ چھوڑنے کاحکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے مشیر قانون سندھ کی تقرری کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مشیر قانون سندھ کی تقرری غیرقانونی قرار دیدی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ غیرمنتخب شخص کو رکن اسمبلی اور وزیر کا اختیار دینا غیرقانونی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب قانون پر مہارت اور تجربہ بھی نہیں رکھتے۔ عدالت نے مشیر قانون کی حیثیت سے مرتضیٰ وہاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی درخواست منظور کر لی۔