Wednesday, April 24, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا فلم مالک پر پابندی ختم کرتےہوئے فوری ریلیزکرنے کا حکم  

سندھ ہائیکورٹ کا فلم مالک پر پابندی ختم کرتےہوئے فوری ریلیزکرنے کا حکم  
September 6, 2016
کراچی(92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر ریلیز کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق  درخواست گزار ڈائریکٹر عاشر عظیم نے سندھ ہائیکورٹ میں موقف اپنایا کہ فلم مالک میں معاشرتی حقائق دکھائے گئے ہیں، سنسر بورڈ کی اجازت کےبعد فلم پر حکومتی پابندی غیرقانونی ہے،عدالت نے فلم پر پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئےفوری طور پر ریلیز  کا حکم دیدیا۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ احتساب سے خوفزدہ بااثر شخصیات کی خواہش پر فلم پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب وہ قانونی جنگ جیت گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم میں پیغام دیا گیا ہےکہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان کا مالک ہے اور حکمران مالک کو جوابدہ ہیں۔