Friday, April 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
March 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے نام سے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کےمتاثرین کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ متاثرین کے وکیل نےعدالت کو بتایا کہ فضائیہ ہاوسنگ کے نام پر 850 سے زائد افراد کو پلاٹس اور فلیٹ الاٹ کیے گئے۔ کچھ افراد نے 90 فیصد ادائیگی کی جبکہ کچھ افراد نے 70 فیصد ادائیگی کی۔ اب پتہ چلا ہے کہ اس اسکیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ ایس بی سی اے حکام نےعدالت کو بتایا کہ عوام کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ میکسم بلڈرز نے یہ فراڈ کیا ہے۔ ساڑھے تین ارب سے زائد رقم لے کر چلے گئے۔ تیرا ارب پی اے ایف کے پاس موجود ہے، اور متاثرین کو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عدالت نے فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے تمام اکاونٹس منجمند کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ بینک اکاونٹس سے کوئی بھی رقم ٹرانسفر نہیں ہو گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت انیس مارچ تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت و دیگر فریقین سے جواب بھی طلب کیا ہے۔