Thursday, May 9, 2024

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کو لوٹنے والے  بلڈر کو سیٹلمنٹ کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کو لوٹنے والے  بلڈر کو سیٹلمنٹ کا حکم
December 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کو لوٹنے والے بلڈر کو 7 کروڑ روپے جمع کرا کر سیٹلمنٹ  کرنے کا حکم دے دیا ،دو ہفتے بعد سیٹلمنٹ رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں  کراچی میں رہائشی منصوبے کے نام پر 600 شہریوں سے لوٹ مار کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منصوبے کیلئے 15 سے 20 لاکھ روپے  لئے تھے جبکہ 5 افراد کی سیٹلمنٹ کروادی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ 7 کروڑ روپے جمع کروائیں اور سب کی سیٹلمنٹ کروائیں ، 25 لاکھ روپے دینے والے کہاں جائیں گے  جبکہ ایسے لوگوں کے تو ایک کروڑ روپے بنتے ہیں ۔ عدالت کا کہنا تھا کراچی کے لوگ بلڈر کی شکل  نہیں دیکھتے اور ان کے فرنٹ مین تو ماشاء اللہ ہوتے ہیں ۔ متاثرہ شہریوں کا مؤقف ہے کہ 1992 میں کروائی گئی بکنگ کے آج تک فلیٹس نہیں بنائے گئے  اور کئی متاثرین تو دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں  جبکہ فلیٹس کے مطالبے پر دھکے ملتے ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ نے 2 ہفتے بعد سیٹلمنٹ کی رپورٹ طلب کرلی  اور سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ۔