Saturday, April 20, 2024

سندھ ہائیکورٹ ،راؤ انوار کے مقابلوں کی تحقیقات پر فریقین کو نوٹسز جاری

سندھ ہائیکورٹ ،راؤ انوار کے مقابلوں کی تحقیقات پر فریقین کو نوٹسز جاری
January 22, 2018

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے راؤ انوار کے مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر فریقین کو بیس فروری کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔
راو انوار کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے مقابلوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور راو انوارکو نوٹس جاری کردئیے۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر اعلی حکام کو بھی 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔
درخواست گزار مزمل ایڈوکیٹ نے راو انوار کے مقابلوں کی تحقیقات کی استدعا کی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ 250 افراد قتل کی تحقیقات کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ راؤ انوار کے اثاثوں کی بھی تحقیقات کرائی جائیں ۔
یہ بھی تحقیقات کی جائے کہ راؤ انوار نے دبئی میں جائیدادیں کیسے بنائیں ؟ ۔
دوسی طرف کراچی بار ایسوسی ایشن نے مبینہ جعلی مقابلوں کی انکوائری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کا خط لکھ دیا
خط میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار و دیگر کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرائی جائے ۔
کراچی اور ملیر بار ایسوسی ایشنز نے پولیس مقابلوں کے خلاف کل مشترکہ جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ۔
اجلاس کے بعد وکلا ایم اے جناح روڈ پر ریلی بھی نکالیں گے ۔