Saturday, May 18, 2024

سندھ ہائیکورٹ نےذوالفقارمرزا اور نو نجی ٹی وی چینلز کے خلاف دائر آصف علی زرداری اور دو ایم پی ایز کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نےذوالفقارمرزا اور نو نجی ٹی وی چینلز کے خلاف دائر آصف علی زرداری اور دو ایم پی ایز کی درخواست مسترد کردی
May 6, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا اور نو نجی ٹی وی چینلز کے خلاف دائر آصف علی زرداری اور دو ایم پی ایز کی درخواست مسترد کردی ۔ عدالت نےاپنے حکم میں کہا کہ  اگر کسی کے خلاف بیان دیا گیا ہے تو ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے۔ ذوالفقار مرزا اور نو ٹی وی چینلز کے خلاف گزشتہ روز سابق صدر اصف زراداری اور پیپلز پارٹی سندھ  اسمبلی کے رکن امداد پتافی کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے بیانات اور انکے لائیو شو پر پابندی کی درخواست دی گئی تھی ۔