Friday, April 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے چار لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق  وفاقی حکومت اور رینجرز سے جواب طلب کر لیا

 سندھ ہائیکورٹ نے چار لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق  وفاقی حکومت اور رینجرز سے جواب طلب کر لیا
June 17, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے چارلاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت پر ایک بار پھر وفاقی حکومت اوررینجرز سے جواب طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس صادق حسین بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور رینجرز کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر شدید اظہار برہمی  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر رینجرز کی جانب سے جواب داخل نہ ہوا تو ڈی جی رینجرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے۔ ڈی ایس پی سائٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہوم سیکریٹری کے پی کے کو خط لکھ چکے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ رینجرز پولیس اورمحکمہ داخلہ نے شہری یوسف خان کی گمشدگی سے متعلق جواب عدالت میں جمع کروادیئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یوسف خان سوات کے حراستی مرکز میں قید ہے جسے چار ماہ قبل سائٹ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا جبکہ شہری محمد فہد اور علی اسد کو سات اپریل کو گلستان جوہر ارسلان کو شاہراہ فیصل سے حراست میں لیا گیا ۔ عدالت نے شہر ی یوسف خان کی گمشدگی کی درخواست پر کے پی کے حکومت سے 2جولائی تک رپورٹ طلب کرلی ۔