Thursday, April 25, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے پھانسی روکنے سے متعلق صولت مرزا کی درخواست مسترد کر دی، 12مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

سندھ ہائیکورٹ نے پھانسی روکنے سے متعلق صولت مرزا کی درخواست مسترد کر دی، 12مئی کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا
May 8, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے، عدالت عظمیٰ نے سزا کو برقرار رکھا۔ اس موقع پر فاضل جج نے مزید کہا کہ 2004ءمیں بھی سزا کے خلاف صولت مرزا کی نظرثانی کی اپیل مسترد ہوئی ہے۔ بعدازاں صولت مرزا کی اہلیہ نے کہا کہ صرف ایک بندے کو لٹکانے سے بات نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا صولت مرزا کے ویڈیو بیان کو قانونی حیثیت دی جائے اور تحقیقات کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کی مدد لی جائے۔ واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کے خلاف درخواست مسترد ہونے کے بعد 12مئی کو پھانسی دی جائے گی۔