Friday, April 26, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد سے روک دیا
June 23, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد سے روک دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون تک جواب مانگ لیا۔ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے معاملہ نیب کو بھجوانے پر درخواست گزار سے دلائل طلب کر لیے۔ شوگرملز مالکان کی درخواست پر جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حکم نامہ جاری کیا۔ شوگر ملز نے مؤقف اختیار کیا کہ انکوائری کمیشن قانون کے مطابق تشکیل نہیں دیا گیا اور کمیشن ارکان پہلی انکوائری میں بھی شامل تھے۔ شوگر ملز نے درخواست میں کہا کہ ارکان شوگر ملز مالکان سے متعلق پہلے ہی ذہن بنا چکے تھے ۔ چینی انکوائری کمیشن میں شامل ارکان نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی درخواست گزار سے معلومات اور وضاحت نہیں لی گئی جبکہ کمیشن رپورٹ کے بعد تاثر دیا گیا کہ تمام شوگر ملز غیرقانونی کام کر رہی ہیں۔