Thursday, March 28, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا
January 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) شرجیل انعام میمن کو بڑا ریلیف مل گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ27 مارچ تک شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف نیب خفیہ انکوائری کر رہا ہے۔ نیب  پابند کیا جائے کہ وہ خفیہ انکوائری کو منظرعام پر لائے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف خفیہ انکوائری کی تفصیلات مانگی ہیں۔ عدالت میں پیش کرنے کے لئے مہلت درکار ہے۔ عدالت نے نیب کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔