Wednesday, May 8, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال اور رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال اور رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے سے روک دیا
September 14, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کےوزیر سہیل انور سیال اوران کے رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ نیب کو اختیار نہیں کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپہ مارے۔ سہیل انور سیال نے کہا کہ نیب جس زمین اور گھر کی بات کر رہا ہے وہ ہماری خاندانی جائیداد ہے۔