Thursday, May 9, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے قصرفاطمہ کیلئے موہٹہ پیلس کا نام استعمال کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے قصرفاطمہ کیلئے موہٹہ پیلس کا نام استعمال کرنے سے روک دیا
October 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) آدھی صدی گزرنے کے بعد بابائے قوم قائداعظم اورفاطمہ جناح کی جائیداد کے کیس اہم پیشرفت ہوگئی، سندھ ہائیکورٹ نے قصرفاطمہ کیلئے موہٹہ پیلس کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔

بابائے قوم قائد اعظم اور فاطمہ جناح کی جائیداد کی تقسیم کے معاملہ پر آدھی صدی گزرنے کے بعد مقدمے میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے قصرفاطمہ کیلئے موہٹہ پیلس کا نام استعمال کرنے سے روک دیا۔

فاطمہ جناح کی وراثت کیلئے حسن دالجی نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فاطمہ جناح کی وصیت کے مطابق قصر فاطمہ کومفت میڈیکل کالج کیوں نہ بنایا جاسکا؟۔

عدالت نے فریقین کو قصر فاطمہ کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کے لئے سفارشات طلب کر لیں۔ عدالت نے سندھ حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔