Sunday, May 12, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت منظور کرلی
November 12, 2020
کراچی (92 نیوز) رہنماء تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب حبیب گروپ آف کمپنیز کو زمین کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تحقیقات کررہا ہے، فردوس شمیم نقوی کو طلبی کے لئے دوبارہ نوٹس بھیجا ہے، خدشہ ہے کہ گرفتار نہ کرلیا جائے۔ عدالت نے27نومبر تک نیب کو فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے نیب و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔