Friday, May 10, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد کردی

سندھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد کردی
February 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سند ھ ہائیکورٹ نے عبدالغنی مجید کی نیب حوالگی سے بچنے کی درخواست مسترد کرد ی جبکہ بینکنگ کورٹ نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو کل تک دستاویزات جمع کرانے کا بھی حکم دیا ۔ عبدالغنی مجید  نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا  ، لیکن عدالت نے وارنٹ کیخلاف عبدالغنی مجید کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی  ۔ نہر خیال کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ملز م کی حوالگی سے متعلق سماعت بینکنگ کورٹ میں ہوئی ، عدالت نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو کل تک  دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ملزم کی کسٹڈی نیب کے حوالے کی جائے جس پر پراسیکیوٹر نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عاصم کا کیس موجود ہے ، جس پر عدالت نے ڈاکٹرعاصم کے کیس کی دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔