Sunday, May 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے عائشہ باوانی کالج کھلوا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے عائشہ باوانی کالج کھلوا دیا
September 22, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں عائشہ باوانی کالج کے طلبا کی مراد برآئی سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرکالج کھول دیا گیا۔ چھ دن بعد کل سے تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔ طلبا نے مٹھائی بانٹی اورخوشی کااظہار کیا۔

تالے کٹ گئے۔ طلبا کے مستقبل پر منڈالے والے بادل چھٹ گئے۔ عدالت کے حکم پرعائشہ باوانی کالج کے دروازے طلبا کے لئے کھول دیئے گئے۔ عدالتی عملہ موقع پر پہنچا اور اپنی نگرانی میں مرکزی گیٹ پرلگے تالے کٹوائے۔

کالج کے دروازے کھلے توطلبا میں خوشی کی لہردوڑگئی۔ مٹھائی بھی بانٹی۔نعرے بھی لگائے۔ طالب علم کہتے ہیں سال برباد ہونے سے بچ گیا۔ اساتذہ بھی خوش دیکھائی دیئے۔ کہتے ہیں کہ اب تدریسی عمل شروع ہوسکے گا۔

 چھ دن پہلے عائشہ باوانی ٹرسٹ نے کالج کا قبضہ سندھ سرکار سے واپس لے لیا تھا۔  اور کالج کے مرکزی دروازے بند کر دیئے تھے۔