Friday, April 19, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کے پانچ مجرمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کے پانچ مجرمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا
October 12, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کے 5مجرمان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ،  رحمان بھولا اور زبیرچریا نے 264مرتبہ سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی۔علی محمد،ارشد محمود اور فضل احمد  بھی سزا کیخلاف اپیل کرنے والوں میں شامل  ہیں ۔

عدالت نے پولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اور دیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت کی جانب سے 4 ماہ کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس  میں  ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی کو بری، رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی تھی ۔عدالت نے زبیر چریا اور رحمنٰ بھولا کو 264 بار سزائے موت ، سہولت کاری کے الزام میں 4 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی  تھی ۔ فضل احمد ،ارشد محمود، علی محمد، فیکٹری منیجر شاہ رخ کو عمر قید کی  سزاسنائی  تھی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

گیارہ ستمبر 2012 کو بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی تھی جس میں   اڑھائی سو سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔