Friday, March 29, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی  کو ہٹانے بارے حکم امتناع ختم کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی  کو ہٹانے بارے حکم امتناع ختم کردیا
January 28, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا  ، عدالت میں ریمارکس میں کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں مشاورت سے کام کررہی ہیں تو حکم امتناع کی ضرورت نہیں ۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام کو ہٹانے کا سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع ختم کردیا  ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قانون کے مطابق آئی جی سندھ کی تعیناتی کا حکم دے دیا ۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن 12کے تحت وفاقی حکومت سے مشاورت کرلی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مشاورت کرلی ہے تو معاملہ ختم ہوگیا ۔ عدالت کا کہنا تھا صرف حکم امتناع کی درخواست نمٹائی ہے،دیکر پہلوؤں پر سماعت جاری رہے گی، درخواست گزار نے کچھ کہنا ہے تو آئندہ سماعت پر دلائل دیں ۔