Friday, April 26, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی کو تبدیل کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی کو تبدیل کرنے سے روک دیا
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز)  سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے سے روک دیا ، آئی جی  سندھ کو ہٹانے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے  ،فریقین کو آئندہ سماعت تک  جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ حکم امتناعی میں عدالت کا کہنا ہے بادی النظر میں آئی جی کو ہٹانے سے پہلے وفاق سے مشاورت نہیں کی گئی، وفاق کے جواب اور مشاورت کے بغیر آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ سندھ حکومت کو قانون کے مطابق وفاق سے مشاورت کرکے فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔