Thursday, April 25, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو پی ایس 29 پر دھاندلی کی عذرداری پر فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کو پی ایس 29 پر دھاندلی کی عذرداری پر فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا
April 30, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل حیدرآباد کو پی ایس 29 پر دھاندلی کی عذر داری پر فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما غوث علی شاہ کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ غوث علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ پی ایس 29 سے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ غوث علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا ہے۔